اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملکی زرمبادلہ ذخائر کم ہوکر 17 ارب ڈالر پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 45 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد 8 اپریل تک ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 2 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 47 کروڑ ڈالر کمی سے 10 ارب 85 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ دیگر بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ اضافے سے 6ارب 15 کروڑ ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی بڑی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں ہیں۔