وی ایکسپو اور حبیب رفیق کے درمیان ''ورچوئل سمارٹ دفاتر '' بنانے کا معاہدہ طے پاگیا

Published On 21 April,2022 04:48 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وی ایکسپو ( لوپ ایکسپو پرائیویٹ لمیٹڈ ) اور حبیب رفیق کے درمیان '' ورچوئل سمارٹ دفاتر '' بنانے کا معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور بزنس گروپ حبیب رفیق کے پراجیکٹ کیپٹل سمارٹ سٹی ( ایف ڈی ایچ ڈیولپمنٹ ) اور فرائیڈے میڈیا گروپ انگلینڈ کی ذیلی کمپنی وی ایکسپو ( لوپ ایکسپو پرائیویٹ لمیٹڈ ) کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔

پاکستان میں پہلا سمارٹ سٹی بنانے والی کمپنی حبیب رفیق لمیٹڈ نے اپنے تمام سیل پارٹنرز کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے   ورچوئل سمارٹ آفس   بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ   سمارٹ دفاتر   سمارٹ سٹی کے ممبرز اور کسٹمرز کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

معاہدے کی یادداشت پر سمارٹ سٹی کے گروپ سی او او ملک اسلم اور وی ایکسپو کے سی ای او نعیم ثاقب نے دستخط کیے۔

اس موقع پر سمارٹ سٹی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ مجیب احمد خان اور وی ایکسپو کے ڈائریکٹر ارسلان انور بھی موجود تھے۔

ملک اسلم نے اس حوالے سے بتایا کہ ورچوئل سمارٹ دفاتر بنانے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام ممبران کو چوییس گھنٹے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سمارٹ سٹی کے تمام سیل پارٹنرز( ڈیلرز) کو یہ آفس دیے جائیں گے تاکہ وہ اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں سے براہ راست رابطہ رکھ سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہا ابتدائی طور پر یہ معاہدہ ایک سال کے لئے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ہم سالہا سال اکٹھے چلیں گے۔

وی ایکسپو کے بانی نعیم ثاقب نے کہا کہ سمارٹ سٹی اچھوتے اور منفرد منصوبہ جات ہیں، ورچوئل سمارٹ آفس کے اضافے سے ان کی انفرادیت مزید بڑھ جائے گی، اس جدید آئیڈیا کے ذریعے نہ صرف کسٹمر کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بھی آسانی پیدا ہوجائے گی، وہ گھر سے نکلے بغیر ہر قسم کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کیساتھ ساتھ پوری دنیا کے لوگوں کو وی ایکسپو کی مدد سے آگاہی دی جائے گی تاکہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ انویسمنٹ لائی جا سکے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے۔
 

Advertisement