روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

Published On 23 May,2022 04:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہاعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 79 پیسے مہنگا ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 200 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 200 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد امریکی ڈالر اب تک 18 روپے سے زائد مہنگا ہو گیا جس کے باعث قرضوں کے بوجھ میں 2 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا اور نئی قیمت 201 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔

Advertisement