ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار اٹھارہ میگاواٹ تک پہنچ گیا

Published On 27 May,2022 01:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار اٹھارہ میگا واٹ تک پہنچ گیا، شہروں اور دیہات میں گھنٹوں بجلی بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار اُنیس ہزار نو سو بیاسی میگا واٹ اور کل طلب پچیس ہزار میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہات اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
 

Advertisement