اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک میں بجلی کی پیداوار کے لیے ایل این جی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، پی ایل ایل کو 39 ڈالر کی مہنگی ترین بولی موصول ہوگئی، بورڈ بولی کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گا۔
پاکستان ایل این جی کو جولائی کے لیے ایل این جی کی 39 اعشاریہ 8 صفر ڈالر کی مہنگی ترین بولی موصول ہوئی ہے، بولی قطر انرجی ٹریڈنگ نے جمع کرائی، قطر انرجی نے 30 سے 31 جولائی کی ونڈو کے لیے بولی جمع کرائی ہے، دیگر تین کارگوز کے لیے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔
پاکستان ایل این جی نے 3 سے 4 جولائی اور 8 سے 9 جولائی کی سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی تھیں، 25 سے 26 جولائی اور 30 سے 31 جولائی سپلائی کے لیے بھی بولیاں طلب کی گئی تھیں، سپاٹ کارگوز کے لئے بولیاں موصول نہ ہونے سے ایک بار پھر ایل این جی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔