فیصل آباد:(دنیا نیوز) موجودہ ملکی معاشی صورتحال سے پریشان صنعتکاروں نے یوم عاشور کے بعد انڈسٹری بند کرکے احتجاج کی دھمکی دے دی۔
مہنگی بجلی اور گیس نے صنعتکاروں کے ہاتھ کھڑے کروادئیے جنہوں نے بجلی گیس کی قیمتوں میں بار بار اضافے اور ڈالر کی غیر یقینی صورتحال پر فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔
فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں نے پریس کانفرس میں کہا بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے وگرنہ یوم عاشور کے بعد انڈسٹری بند کرکے سڑکوں پر آجائیں گے۔
صنعتی تنظیموں کے نمائندوں نے کہا سیاسی عدم استحکام نے کاروبار تباہ کرکے رکھ دئیے ہیں، ملکی ایکسپورٹ میں کمی آرہی ہے، سیاسی جماعتیں بیٹھ کر میثاق صنعت پر کام کریں۔
صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ حکومت نے صنعتوں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، گیس اور بجلی مہنگی کر دی گئی ہے، صنعتیں بند کرنے کے بجائے چلانے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔