صوبے وفاق کو 750 ارب روپے دینے سے انکاری

Published On 19 September,2022 05:20 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رواں مالی سال صوبوں نے وفاق کو 750 ارب روپے دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق صوبے 750 ارب روپے کا سرپلس واپس نہیں کر سکتے، صوبوں میں سیلاب سے نقصانات کے باعث اخراجات کا تخمینہ بڑھ گیا ہے، وفاق کی جانب سے صوبوں کو دیے گئے محاصل سے 750 ارب بچا کر وفاق کو ادا کرنا تھے، سیلاب کے باعث صوبوں کی جانب سے وفاق کو 750 ارب روپے کے سرپلس میں کمی کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کی شرط تھی صوبے وفاق کو 750 ارب کا سرپلس دیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبوں کی جانب سے سرپلس کی شرط پوری نہ ہونے کے باعث وفاق کا بجٹ خسارہ بڑھنے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال بجٹ خسارے کا ہدف 3 ہزار 797 ارب سے بڑھ سکتا ہے، صوبوں کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے کے باعث بجٹ خسارے کو محدود کرنا مشکل ہو جائے گا، اخراجات کے باعث صوبے وفاق کو بجٹ کا سرپلس ہدف سے کم دے سکتے ہیں۔
 

Advertisement