عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی

Published On 19 November,2022 12:51 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 فیصد کم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ خام تیل 5 فیصد کمی کے بعد 86 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی 4 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 6 ڈالر 8 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ ہوئی ہے۔
 

Advertisement