اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ریلوے کے معاملات میں دلچسپی لینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
وزارت ریلوے کے اعلامیے کے مطابق ادارہ 5 سالہ طویل مدتی کاروباری منصوبہ عدالت عظمیٰ میں پیش کرے گا، بزنس پلان کی بنیاد شفافیت اور میرٹ پر مشتمل ہوگی، ریلویز زیادہ ریونیو حاصل کرنے کیلئے گندم اور کھاد کی ترسیل کا سکوپ بڑھائے گا۔
بزنس پلان مرتب کرنے کیلئے سیکرٹری ریلوے بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی، رواں ماہ کے آخر تک گرین لائن ٹرین شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔