اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بی بی انرجی کے سی ای او نے ملاقات کی جس میں وزیر مملکت ، معاون خصوصی اور سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔
سی ای او بی بی انرجی نے وزیر خزانہ سے کمپنی کے بزنس پروفائل کا تبادلہ کیا، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں کمپنی کی سرمایہ کاری سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کمزور معیشت ورثے میں ملی ہے، معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اصلاحات کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمو اور اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا حکومتی اقدامات کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتی ہے، وزیر خزانہ نے سی ای او بی بی انرجی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اقدامات کو سراہا۔