یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قلت کے باعث عوام پریشان

Published On 25 February,2023 03:33 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قلت کے باعث عوام پریشان ہونے لگے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گھی کی دستیابی کے مسائل مختلف وینڈرز کی ایل سیز نہ کھلنے سے ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث بھی اشیاء کی دستیابی میں تاخیر ہوئی تاہم اب وزارت خزانہ نے 6 ارب سے زائد کے فنڈ ریلیز کر دیئے ہیں جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کے اکاؤنٹ میں فنڈ آئندہ ہفتے منتقل ہو جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
 

Advertisement