گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس وصولی میں 18 فیصد اضافہ ہوا، اسحاق ڈار

Published On 01 March,2023 11:08 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال مجموعی طور پر ٹیکس وصولی میں 18 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایف بی آر نے فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے کے ٹیکس اکٹھے کیے، فروری میں ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر نے جولائی سے فروری 4 ہزار493 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، گزشتہ سال اسی عرصے میں 3 ہزار 820 ارب کے محصولات حاصل ہوئے تھے۔

Advertisement