کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری کا پالیسی اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری، ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کے مطابق بنیادی شرح سود 17 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہو گئی، رواں سال مہنگائی کی شرح 29 فیصد تک رہ سکتی ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) March 2, 2023
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی پالیسیوں، بیرونی حالات نے قلیل مدتی مہنگائی کا منظر نامہ بگاڑا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیڑھ سال میں شرح سود میں 13 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی سٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔