ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

Published On 01 April,2023 07:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1 تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 78 ہزار 584 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کمی کے ساتھ 1969 ڈالر ہے۔

Advertisement