کراچی: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اوگرا انفورسمنٹ ٹیم کو پٹرولیم مصنوعات کے معیار اور قیمتوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی۔
اوگرا ترجمان نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے 40 غیر قانونی ڈھابہ سٹیشنوں کو سیل کر دیا گیا۔
ترجمان اوگرا کے مطابق سرگودھا، صادق آباد، ملتان اور بھکر میں غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔