اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافی کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) معاہدے کے حوالے سے حکومتی ناکامی کے سوال پر ناگواری کا اظہار کر دیا۔
صحافی نے وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہوگیا ہے، پاکستان نے ہر انٹرنیشنل پیمنٹ کی ہے۔
صحافی نے پوچھا کہ آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور آپ معیشت سنبھال نہیں پارہے، جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا۔
بعد ازاں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئے بجٹ، آئی ایم ایف سے متعلق اور مفتاح اسماعیل کے بیان کے حوالے سے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔