سمندر پار پاکستانیوں کو ڈالر ملک بھجوانے پر پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ

Published On 07 June,2023 03:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے نئے بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ڈالر ملک بھجوانے پر پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ محکموں نے ڈیوٹی فری یا کم ٹیکس پر گاڑی درآمد کرنے کی اجازت اور ہاؤسنگ سکیموں میں کوٹہ رکھنے سمیت متعدد تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دیں۔

بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈالر میں ادائیگی پر سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 20 فیصد کوٹہ رکھنے اور سرکاری سکیموں میں ڈالر سے پلاٹ خریدنے پر مناسب منافع دینے کی تجاویز شامل ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانیوں سے انٹر بینک کے بجائے اوپن مارکیٹ ریٹ کے قریب ڈالر خریدنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈالر ایکسچینج ریٹ میں ٹیکس کی چھوٹ دینے اور ترسیلات زر بھجوانے پر بینکوں میں بھی اوورسیز کو ریلیف فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دینے سے محکموں نے اپنی تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہیں، حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

Advertisement