سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی

Published On 07 August,2023 05:17 pm

سکردو: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان سٹیٹ آئل جیٹ ری فیولنگ کی سہولت کو یقینی بنائے گا، سکردو بین الاقوامی ہوائی اڈہ 14 اگست کو اپنی پہلی انٹرنیشنل پرواز کا خیر مقدم کرے گا۔

یاد رہے 14 اگست کو پی آئی اے کی دبئی سے سکردو کیلئے پہلی بین الاقوامی پرواز طے ہے، سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز خطے کو علاقائی اور بین الاقوامی علاقوں سے ملانے کی طرف بڑا قدم ہے۔

Advertisement