کراچی: (دنیا نیوز) بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے پر ترجمان کےالیکٹرک کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریگولیٹڈ نظام کے ذریعے بجلی کے نرخوں کا تعین کیا جاتا ہے، بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں کا تعین حکومت پاکستان اور نیپرا کی جانب سے کیا جاتا ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکس کے نفاذ میں کے الیکٹرک کا کوئی کردار نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق بجلی کی متواتر فراہمی کے لیے بلوں کی ادائیگیاں اہم جزو ہیں، بجلی چوری، کنڈے اور بلوں کی عدم ادائیگیوں کی صورتحال میں مستقل بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔