اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.72 فیصد اضافہ ہو گیا، شرح 27.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.60 فیصد کا اضافہ ہوا، دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 1.88 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر آٹا 98.17 فیصد، چائے کی قیمت میں 95.50 فیصد کا اضافہ ہوا، چینی کی قیمت میں 70.64 فیصد، آلو 59.71 فیصد اور مرغی 67.56 فیصد مہنگی ہوئی۔
چاول 66.82 فیصد، ٹماٹر 23.17 فیصد، کھلا دودھ 29.25 فیصد مہنگا ہوا، مشروبات کی قیمتیں 46.43 فیصد اور گیس کی قیمت میں 62.82 فیصد اضافہ ہوا۔