جولائی کے مقابلے اگست 2023ء میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ

Published On 11 September,2023 04:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی کے مقابلے اگست 2023ء میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے مقابلے اگست میں ترسیلات زر 3.1 فیصد بڑھیں، اگست میں ترسیلات زر کی رقم 2.093 ارب ڈالر رہی۔

جولائی 2023ء میں ترسیلات زر تقریباً 2.029 ارب ڈالر تھی، جولائی تا اگست ترسیلات زر 4 ارب 12 کروڑ ڈالر رہی، دو ماہ میں ترسیلات زر میں 21.5 فیصد کمی ہوئی۔