اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور ترکیہ کے سفیر مہمت پیکچی کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، نگران وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردگان اور ترک قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
انوارالحق کاکڑ نے کہا ترکیہ کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، صدر اردگان کو پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل ہے، نگران وزیراعظم نے ترکیہ میں المناک زلزلے کے بعد ترکیہ کی تعمیر نو کی کوششوں کو سراہا، نگران وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک تجارت، زراعت، توانائی، کان کنی، آئی ٹی اور دفاع میں تعاون کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 14, 2023
نگران وزیراعظم نے مزید کہا پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا خواہاں ہے، سرمایہ کاری کے نئے اور پرکشش مواقع پیدا کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی گئی ہے، انوارالحق کاکڑ نے جموں و کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کی دیرینہ اور ثابت قدم حمایت پر ترکیہ کی تعریف کی۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا پاکستان اور ترکیہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کی کوششوں سمیت وسیع علاقائی فاور کثیر جہتی امور میں تعاون جاری رکھیں گے۔