اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نجی بینک منیجر کے بینک اکاؤنٹس سے 5 ارب لے کر بھاگنے کا انکشاف ہوا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک جواب دیں، گورنر سٹیٹ بینک نے کہا رقم 254 ملین ہے، جس پر منیجر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی طور پر رقم 350 ملین ہے، 270 ملین کی رقم 12 اکتوبر کو اکاؤنٹ میں آگئی ہے، یہ بینکنگ کے شعبے کا فراڈ ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔