اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں مہنگائی کے وار نہ رکے، مجموعی شرح 29.86 فیصد تک پہنچ گئی ، ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 29.86 فیصد پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25 روپے ، آلو 4 روپے، لہسن 11 روپے سے زائد فی کلو، آٹے کا 20 کلو تھیلا 54 روپے مہنگا ہوا۔
زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے ، انڈے فی درجن 3 روپے دال مسور ایک روپیہ 90 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا۔
علاوہ ازیں رواں ہفتے 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔