اسلام آباد: (دنیا نیوز) میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل ٹیبل میں آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلئے یقین دہانیاں کرائی جا رہی ہیں، پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلئے زرمبادلہ ذخائر 13.6 ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران 6.34 ارب ڈالر کے قرضوں کو رول اوور کرایا جائے گا۔
آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کیلئے بیرونی سرمایہ 1.31 ارب ڈالر بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری 70 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ایس آئی ایف سی کردار ادا کرے گی، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کیلئے یقین دہانیاں نئے قرض پروگرام کیلئے ہیں۔