پشاور: (دنیا نویز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
ایوان نے آئندہ مالی سال کے لیے 1754 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا، اسمبلی نے 66 محکموں اور اداروں کے لیے 1654 ارب روپے کے مطالبات زر منظور کر لیے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کو 100 ارب روپے سر پلس بتایا گیا ہے، مختلف محکموں اور اداروں کے مطالبات زر کو بحث کے بعد منظور کیا گیا۔
دو دن بحث کے بعد اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تمام تحاریک واپس لے لی گئیں۔