کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا سلسلہ تیسرے روز بھی برقرار ہے، انڈکس میں 447 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں447 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 219 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشاہدہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مارکیٹ پر فروخت کا دباؤ ہے جس سے خاص طور پر بینک، کھاد، ایکسپلوریشن ، پیداواری اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص پر اثر پڑا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روزشدیدمنڈی کے بعد100 انڈیکس 76 ہزار666 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 19 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 17 پیسے کا ہو گیا۔