اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار وفد کی ملاقات

اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار وفد کی ملاقات

شیخ احمد دلموک المکتوم کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے وفد نے نائب وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران وفد کے ارکان کی جانب سے پاکستان کے میری ٹائم، ریلوے اور ایوی ایشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔