سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 30 August,2024 06:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 138 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 488 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار349 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 3 کروڑ 83 لاکھ 44 ہزار 948 روپے مالیت کے 14 کروڑ 85 لاکھ 47 ہزار 591 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے