اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے قابل تجدید توانائی اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔
مالی سال 2024 میں ایف ڈی آئی میں 25 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 2.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے، مالی سال 2025 کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی گئی، مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
چین مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں 535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار رہا، ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری 2025 کے پہلے نصف میں 14 فیصد بڑھ کر 134.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
ایف ڈی آئی کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت میں ترقی، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر اور ہنر مند افرادی قوت کے لئے اہم مواقع ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک پُرکشش ملک بن گیا ہے۔