ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

Published On 05 April,2025 06:10 pm

کراچی:(دنیا نیوز) ملک بھرمیں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹیوں کے تاجروں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سوناسستا ہو گیا، 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 5 سو روپے گھٹ کر3 لاکھ 20 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 10گرام سونا 4 ہزار 714 روپے کمی سے2لاکھ 74 ہزار 348 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر کی بڑی کمی سے 3 ہزار 38 ڈالر پر آگیا۔

واضح رہے گزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔