انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Published On 22 September,2025 06:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی کا سلسلہ برقرار رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 45 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔