محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کا پنجاب حکومت کو گندم کی ترسیل کیلئے خط

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کا پنجاب حکومت کو گندم کی ترسیل کیلئے خط

خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سے ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹے کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، آرٹیکل 151(1) کے تحت صوبوں کے درمیان آزادانہ تجارت وفاقی ضمانت ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم روکنے کا عمل وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کے اصولوں کے منافی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے خط میں پنجاب سے گندم اور آٹے کی آزادانہ ترسیل کے لیے تمام پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔