اسلام آباد: (مدثر علی رانا) حکومت نے سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی چوری روکنے کے لیے نئی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سگریٹ سازی میں سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی روکنے کیلئے مظفرآباد سے مری اور ایبٹ آباد داخلے کیلئے کوہالہ پل پر ٹیکس چیک پوسٹ قائم ہوگی۔
آزاد جموں و کشمیر میں غیر قانونی سگریٹ کی پاکستان سمگلنگ روکنے کیلئے چیک پوسٹیں قائم ہوں گی، میرپور سے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے منگلا ڈیم روڈ پر چیک پوسٹ قائم کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی سگریٹ سازی سے سالانہ 300 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہوتا ہے، سالانہ 40 ارب سگریٹ ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کی چوری کر کے بنائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سگریٹ سازی میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے چیک پوسٹوں کا پلان شیئر کیا گیا ہے۔



