کراچی (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروباری کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں مہنگائی میں کمی کی رپورٹ پر پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کاروبار کا مثبت زون میں آغاز کیا اور سرمایہ کاروں نے حصص کے لین دین میں دلچسپی دکھائی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 289 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 419 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 642 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔



