شہباز شریف کا برآمد کنندگان کیلئے بڑا ریلیف

Published On 02 December,2025 09:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مسابقتی صلاحیت کے فروغ کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے برآمد کنندگان کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔

حکومتی فیصلے کی روشنی میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سر چارج ختم کر دیا گیا، وزارت خزانہ کے ایس آر او کی روشنی میں سٹیٹ بینک نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سر چارج ختم کرنے سے متعلق نیا ایس آر او جاری کر دیا گیا، برآمدات پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کی شرح 0.25 فیصد عائد تھی۔

سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا، وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ جائزہ اجلاس میں ای ڈی ایس ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اس اقدام سے برآمدی شعبے میں مسابقت اور بہتری کا امکان ہے۔