نیو جنرل ایوی ایشن ایروڈوم مریدکے پر پہلی پرواز اتر گئی: پی اے اے

Published On 09 December,2025 08:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ نیو جنرل ایوی ایشن ایروڈوم مریدکے پر پہلی پرواز اتر گئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق نیو جنرل ایوی ایشن ایروڈوم مریدکے پر تاریخی پہلی لینڈنگ، پرواز لاہور ایئرپورٹ سے پہنچی۔


پی اے اے کے مطابق نیو جنرل ایوی ایشن ایروڈوم مریدکے پر پہلی پرواز کی کامیاب آمد پر ڈی جی (پی اے اے) کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

آزمائشی پرواز کی پہلی آمد کے ساتھ نیو جنرل ایویشن ایروڈوم مریدکے فعال ہو گیا، ڈی جی پی اے اے نے کہا کہ نیو جنرل ایوی ایشن ایروڈوم مریدکے جنرل ایوی ایشن کا نیا مرکز بنےگا۔