عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 172 ڈالرز کی بڑی کمی کے بعد 4721 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی جسے عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول اور مارکیٹ دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 4 فیصد کمی کے بعد 67 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔