تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 24 ہزار روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح10 گرام سونا 20 ہزار 576 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں فی اونس سونا 240 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 916 ڈالر کا ہو گیا ہے۔