تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر 4 دن کے وقفے کے بعد قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 214 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 850 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 21 ہزار 400 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 347 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1430روپے کی کمی سے 7 ہزار 825 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1226 روپے کی کمی سے 6 ہزار 708 روپے کی سطح پر آگئی۔