تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ مثبت آغاز کے بعد اچانک منفی زون میں داخل ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک مندی زون میں چلی گئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 258 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔