خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) امریکا، اسرائیل کے ایران پر حملے کے پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، پی ایس ایکس میں شدید مندی سے ٹریڈنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی، ایک گھنٹہ بند رہنے کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی دیکھنے میں آئی، 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 991 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
کاروبار میں بڑی گراوٹ کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ عارضی طور پر بند کرنا پڑی۔
تاہم ایک گھنٹہ بند رہنے کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوگیا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 16 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 795 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب مشرق وسطی میں جنگ سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس بری طرح لڑ کھڑا گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی سٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 967 پوائنٹس کم، جاپان کی مارکیٹ میں 1.9 فیصد کمی، خلیجی ممالک کی سٹاکس مارکیٹس میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔