منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا

منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا

مرکزی صدر پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ حاجی شیر علی چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کو حکومت کی درخواست پر کرایوں میں اضافہ نہیں کیا تھا تاہم اب ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے کرایوں کا اطلاق آج سے فوری طور پر ہوگا جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بڑھتے ہوئے اخراجات اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا جو پہلے سے پریشان عوام کی مشکلات سو گنا بڑھا دے گا۔