وفاقی وزیرِ خزانہ نے پانڈا بانڈ کے اجرا کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا

وفاقی وزیرِ خزانہ نے پانڈا بانڈ کے اجرا کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کو عالمی سرمایہ کاروں کی غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی، جو ملک کی اقتصادی اصلاحات اور خودمختار مالی ساکھ پر عالمی اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا کامیاب اجرا پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں مضبوط واپسی کا اہم اشارہ ہے اور اس کامیابی سے عالمی اقتصادی و مالیاتی روابط کا ایک نیا باب کھل گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق پانڈا بانڈ اجرا پاکستان کے اقتصادی سفر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جبکہ عالمی سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل پاکستان کی معاشی تبدیلی اور اصلاحاتی اقدامات کے اعتراف کے مترادف ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت کی مسلسل اصلاحاتی پالیسیوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا ہے، جس کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔