راشد خان پی ایس ایل کیلئے لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ بننے پر مسرور

Published On 13 January,2021 04:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی میں عالمی نمبر ون باؤلر راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل6) کے لیے لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ بننے پر مسرور ہیں۔

لاہور قلندرز کے فینز کے لیے جاری کردہ پیغام میں راشد خان نے کہا کہ پہلی بارپاکستان سپرلیگ میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ لاہور قلندرز ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے اور اب پی ایس ایل میچز کا بے تابی سے انتظار کررہا ہوں،امید ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ پی ایس ایل کے لمحات یادگار ہوں گے اور بہت لطف آئے گا۔
 

Advertisement