لاہور:(روزنامہ دنیا)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کے اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق احسان مانی ہر قسم کے فیصلوں کا حق اپنے پاس رکھتے ہیں جبکہ وسیم خان اتھارٹی کے بغیر کام جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔ذرائع پی سی بی کے مطابق دونوں بڑوں کے اختلافات کی وجہ سے گراس روٹ کرکٹ پر کام نہیں ہو پا رہا ہے ۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ گراس روٹ کرکٹ پر کام نہ ہونے کا نقصان مقامی کرکٹرز اور کلبز کو ہو رہا ہے ۔ذرائع پی سی بی کے مطابق میڈیا وسیم خان کوتنقید کا نشانہ بناتا ہے جبکہ تمام فیصلے احسان مانی پس پردہ رہ کرکرتے ہیں۔دوسری جانب وسیم خان کا اختلافات کی خبر سے متعلق اپنے بیان میں کہنا ہے کہ چیئرمین سے میرے اختلافات کی خبر پر میں خود حیران ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی سی بی میں کام کر رہے ہیں، ڈیلیور بھی کر رہے ہیں، ہر معاملے میں اتفاق تو نہیں ہوتا، یہ معمول کی بات ہے ۔