جنوبی افریقا کے خلاف 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

Published On 15 January,2021 03:40 pm

لاہور: (دناے نیوز) جنوبی افریقاکے خلاف 20رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کااعلان کر دیا گیا، قیادت بابر اعظم کو سوپنی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں عابدعلی، عمران بٹ، اظہر علی، شاہین آفریدی، فہیم اشرف، یاسر شاہ، آغا سلمان ، سرفراز احمد، محمد رضوان اور فواد عالم شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق، آغا سلمان ، کامران غلام کے علاوہ نعمان خان، تابش خان، سعود شکیل ، حسن علی، حارث روف اور ساجد خان کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26جنوری سے شروع ہوگا،قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے، خوشی ہے ایک بڑی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔


 

Advertisement