لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہاہے کہ میں ہمیشہ اپنی اچھی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتا ہیں، اپنی نظریں اب رواں سال شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ پر مرکوز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے ایڈیشن 2018ء میں ٹائٹل جیتنے والی فاتح ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد وہ کراچی کنگز کا حصہ بن گئے تاہم اب وہ ایک مرتبہ پھر دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں واپسی پر بہت خوش ہوں، یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بننا ان کی خواہش بھی تھی اور اب وہ اس ٹیم کو چیمپئن بنوانے کے لیے پر امید ہیں۔
افتخار احمد نے کہا کہ مجھے تنقید سے پریشانی نہیں بلکہ مزید محنت کی ترغیب ملتی ہے، خود پر ہونے والی تنقید کو پرفارمنس سے غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کا رول گیم کو طول دینا اور اچھے انداز میں فنش کرنا ہوتا ہے، وہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک یا فرنچائز کس بھی کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی اچھی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتا ہیں، اپنی نظریں اب رواں سال شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ پر مرکوز کر لی ہیں۔
افتخار احمد نے کہا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء میں عمدہ کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں۔