حسن علی کے ہاں ننھی پری کی آمد

Published On 06 April,2021 05:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی نے 6 اپریل کی صبح سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا کہ وہ والد بن گئے اور ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

کرکٹر نے بیٹی کی پیدائش پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی بیٹی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

قومی کھلاڑی نے ساتھیوں اور مداحوں سے اہل خانہ کے لیے دعا کرنے کی التجا بھی کی اور ساتھ ہی دعائیں کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اگرچہ حسن علی نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے تاہم انہوں نے بچی کی تصویر شیئر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے بیٹی کا نام بتایا۔

کرکٹر نے اہلیہ کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہ نہیں کیا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کی اہلیہ نے بچے کو کہاں جنم دیا اور اب ماں اور بیٹی کی صحت کیسی ہے؟

Advertisement