زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کی تیاریاں تیز، پلیئرز کی بیٹنگ، باؤلنگ کی پریکٹس

Published On 27 April,2021 08:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ نے تیاریاں تیز کر دیں، کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی جم کر پریکٹس کی، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لیکچر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چھوٹے فارمیٹ کے بعد طویل کرکٹ کا امتحان شروع ہو گا، قومی ٹیسٹ سکواڈ کی تیاریاں جاری ہیں، نئے فارمیٹ، نئے کمبی نیشن اورنئے پلان آ گئے، ہرارے میں دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشنز، نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

پریکٹس کے دوران مشکل کیچز کی تربیت، فزیکل فٹنس میں خوب پسینہ بہایا، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا، جیت کا جذبہ ابھارا، نوجوان کھلاڑیوں کا مورال ہائی کیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سترہ ٹیسٹ مقابلے ہوئے، دس میں قومی شاہینوں کو کامیابی ملی ، تین میں شکست ہوئی جبکہ چار میچ بے نتیجہ رہے
 

Advertisement